Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

بلوغ المرام
كتاب النكاح
نکاح کے مسائل کا بیان
1. (أحاديث في النكاح)
(نکاح کے متعلق احادیث)
حدیث نمبر: 831
ولمسلم عن أبي هريرة رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال لرجل تزوج امرأة: «‏‏‏‏أنظرت إليها؟» قال: لا قال: «اذهب فانظر إليها» .
مسلم میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے جو شادی کرنا چاہتا تھا فرمایا کہ کیا تو نے اسے دیکھ لیا ہے؟ اس نے کہا نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جاؤ اور اسے دیکھ لو۔

تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، النكاح، باب ندب النظر إلي وجه المرأة وكفيها لمن يريد تزويجها، حديث:1424.»

حكم دارالسلام: صحيح

بلوغ المرام کی حدیث نمبر 831 کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 831  
تخریج:
«أخرجه مسلم، النكاح، باب ندب النظر إلي وجه المرأة وكفيها لمن يريد تزويجها، حديث:1424.»
تشریح:
1. اس حدیث میں امر وجوب کے لیے نہیں بلکہ جواز کے لیے ہے جیسا کہ گزشتہ حدیث سے ظاہر ہورہا ہے۔
2.یہ دیکھنا پیغام نکاح سے پہلے ہونا چاہیے کیونکہ پیغام نکاح کے بعد اگر انکار کر دے گا تو لڑکی والوں کے لیے اذیت کا باعث ہو سکتا ہے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 831