Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

بلوغ المرام
كتاب النكاح
نکاح کے مسائل کا بیان
1. (أحاديث في النكاح)
(نکاح کے متعلق احادیث)
حدیث نمبر: 824
عن عبد الله بن مسعود رضي الله تعالى عنه قال: قال لنا رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏يا معشر الشباب من استطاع منكم الباءة فليتزوج،‏‏‏‏ فإنه أغض للبصر،‏‏‏‏ وأحصن للفرج ومن لم يستطع فعليه بالصوم،‏‏‏‏ فإنه له وجاء» .‏‏‏‏متفق عليه.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں فرمایا اے نوجوانوں کی جماعت! تم میں سے جسے نکاح کرنے کی استطاعت ہو اسے نکاح کرنا چاہیئے کیونکہ نکاح نگاہ کو بچانے والا اور شرمگاہ کو محفوظ رکھنے والا ہے، اور جسے اس کی استطاعت نہ ہو، اس کے لیے روزے کا اہتمام و التزام ضروری ہے، اس لیے کہ روزہ اس کے لیے ڈھال ہے۔ (بخاری و مسلم)

تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الصوم، باب الصوم لمن خاف علي نفسه العزبة، حديث:1905، ومسلم، النكاح، باب استحباب النكاح لمن تاقت نفسه إليه ووجد مؤنة....، حديث:1400.»

حكم دارالسلام: صحيح