Note: Copy Text and paste to word file

بلوغ المرام
كتاب البيوع
خرید و فروخت کے مسائل
20. باب الفرائض
فرائض (وراثت) کا بیان
حدیث نمبر: 808
وعن عبد الله بن عمر رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا يتوارث أهل ملتين» . رواه أحمد والأربعة إلا الترمذي،‏‏‏‏ وأخرجه الحاكم بلفظ أسامة،‏‏‏‏ وروى النسائي حديث أسامة بهذا اللفظ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دو مختلف دین کے پیروکار ایک دوسرے کے وارث نہیں ہو سکتے۔ اسے احمد اور چاروں نے روایت کیا ہے سوائے ترمذی کے اور حاکم نے ان الفاظ سے نقل کی ہے جو اسامہ کی حدیث کے ہیں اور نسائی نے اسامہ کی حدیث کو ان الفاظ میں بیان کی ہے۔ (یعنی جو ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث کے ہیں)۔

تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الفرائض، باب هل يرث المسلم الكافر، حديث:2911، والترمذي، الفرائض، حديث:2108، وابن ماجه، الفرائض، حديث:2731، وأحمد:2 /178، 195، والنسائي في الكبرٰي:4 /82، حديث:6383، 6384، وحديث أسامة أخرجه الحاكم:2 /240 وصححه، ووافقه الذهبي، والنسائي في الكبرٰي:4 /82، حديث:6381، 6382.»

حكم دارالسلام: حسن