Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

بلوغ المرام
كتاب البيوع
خرید و فروخت کے مسائل
20. باب الفرائض
فرائض (وراثت) کا بیان
حدیث نمبر: 806
وعن أسامة بن زيد رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال:«‏‏‏‏لا يرث المسلم الكافر،‏‏‏‏ ولا يرث الكافر المسلم» . متفق عليه.
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مسلمان کافر کا وارث نہیں ہو گا اور نہ ہی کافر مسلمان کا وارث ہو گا۔ (بخاری و مسلم)

تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الفرائض، باب لا يرث المسلم الكافر، حديث:6764، ومسلم، الفرائض، باب لا يرث المسلم الكافر.....، حديث:1614.»

حكم دارالسلام: صحيح

بلوغ المرام کی حدیث نمبر 806 کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 806  
تخریج:
«أخرجه البخاري، الفرائض، باب لا يرث المسلم الكافر، حديث:6764، ومسلم، الفرائض، باب لا يرث المسلم الكافر.....، حديث:1614.»
تشریح:
کوئی مسلمان اپنے مرنے والے کسی کافر عزیز کا وارث نہیں ہو سکتا اور اسی طرح کوئی کافر اپنے مسلمان رشتہ دار کا وارث قرار نہیں پا سکتا۔
جمہور علماء کی یہی رائے ہے اور درست بھی یہی ہے۔
واللّٰہ أعلم۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 806