بلوغ المرام
كتاب البيوع
خرید و فروخت کے مسائل
16. باب إحياء الموات
بے آباد و بنجر زمین کو آباد کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 784
وعن رجل من الصحابة رضي الله عنه قال: غزوت مع النبي صلى الله عليه وآله وسلم فسمعته يقول: «الناس شركاء في ثلاثة: في الكلإ والماء والنار» . رواه أحمد وأبو داود ورجاله ثقات.
ایک صحابی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک غزوہ میں شریک تھا میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرماتے سنا کہ ”تین چیزیں ایسی ہیں جن میں سب حصہ دار ہیں۔ گھاس، پانی اور آگ۔“ احمد و ابوداؤد اس کے راوی ثقہ ہیں۔
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، البيوع، باب في منع الماء، حديث:3477، وأحمد:5 /364.»
حكم دارالسلام: صحيح
بلوغ المرام کی حدیث نمبر 784 کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 784
تخریج: «أخرجه أبوداود، البيوع، باب في منع الماء، حديث:3477، وأحمد:5 /364.»
تشریح:
یہ حدیث اس بات کی دلیل ہے کہ ان تینوں چیزوں میں سے کوئی چیز کسی بھی انسان کے ساتھ مخصوص نہیں۔
مگر گزشتہ احادیث کی بنا پر امام و سربراہ کی مقرر کی ہوئی چراگاہ کا حکم اس سے مستثنیٰ ہے۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 784