تخریج: «أخرجه الدارقطني:3 /63، والبيهيقي:6 /111، ومالك في الموطأ:2 /688.»
تشریح:
راویٔ حدیث: «حضرت عَلاء رحمہ اللہ» ان کی کنیت أبوشِبْل ہے اور سلسلۂ نسب یوں ہے: علاء بن عبدالرحمن بن یعقوب جہنی۔
قبیلۂحرقہ کے آزاد کردہ غلام تھے۔
(حرقہ کے ”حا“ پر ضمہ اور ”را“ پر فتحہ ہے۔
) مدینے کے باشندے تھے۔
بہت بڑے امام تھے۔
صغار تابعین میں سے تھے۔
طبقۂ خامسہ سے تھے۔
صدوق تھے۔
کبھی وہم بھی ہو جایا کرتا تھا۔
امام احمد رحمہ اللہ اور دوسرے محدثین نے ثقہ قرار دیا ہے۔
واقدی نے کہا ہے کہ خلیفہ منصور کے دور میں وفات پائی۔
«حضرت عبدالرحمن بن یعقوب رحمہ اللہ» عبدالرحمن بن یعقوب جُہَنِی مدنی۔
اوسط تابعین میں سے تھے۔
ان کا شمار طبقۂ ثالثہ میں ہوتا ہے۔
انھوں نے اپنے والد کے علاوہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے بھی سماع کیا ہے۔
«حضرت یعقوب رحمہ اللہ» یعقوب جُہَنِی قبیلۂحرقہ کے آزاد کردہ غلام تھے۔
کبار تابعین میں سے تھے۔
ان کا شمار طبقۂ ثانیہ میں ہوتا ہے۔
انھوں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے ملاقات کی اور ان سے روایت بھی کی ہے۔
ان سے قلیل روایات مروی ہیں۔