Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

بلوغ المرام
كتاب البيوع
خرید و فروخت کے مسائل
9. باب الشركة والوكالة
شراکت اور وکالت کا بیان
حدیث نمبر: 748
وعن جابر رضي الله عنه: أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم نحر ثلاثا وستين وأمر عليا أن يذبح الباقي. الحديث. رواه مسلم.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تریسٹھ اونٹ خود نحر کئے اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو فرمایا کہ باقی وہ ذبح کریں۔ (الحدیث) (مسلم)

تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الحج، حديث:1218، تقدم:607.»

حكم دارالسلام: صحيح

بلوغ المرام کی حدیث نمبر 748 کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 748  
تخریج:
«أخرجه مسلم، الحج، حديث:1218، تقدم:607.»
تشریح:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ قربانی کا جانور ذبح کرنے میں بھی وکیل بنانا جائز ہے جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر حضرت علی رضی اللہ عنہ کو اپنا وکیل بنایا اور انھوں نے ۳۷ اونٹ ذبح کیے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 748