Note: Copy Text and paste to word file

بلوغ المرام
كتاب البيوع
خرید و فروخت کے مسائل
4. باب الرخصة في العرايا وبيع الأصول والثمار
بیع عرایا، درختوں اور (ان کے) پھلوں کی بیع میں رخصت
حدیث نمبر: 714
وعن ابن عمر رضي الله تعالى عنهما قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم عن بيع الثمار حتى يبدو صلاحها نهى البائع والمبتاع. متفق عليه. وفي رواية: وكان إذا سئل عن صلاحها قال: حتى تذهب عاهتها.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھلوں کو پکنے سے پہلے فروخت کرنے والے اور خریدار دونوں کو ان کی تجارت سے منع فرمایا ہے۔ (بخاری و مسلم) اور ایک روایت میں ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا جاتا کہ پھلوں کے پکنے کی صلاحیت سے کیا مراد ہے؟ تو فرماتے جب ان پر آفت اور نقصان کا اندیشہ نہ رہے۔

تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، البيوع، باب بيع الثمارقبل أن يبدو صلاحها، حديث:2194، ومسلم، البيوع، باب النهي عن بيع الثمار قبل بدو صلاحها، حديث:1534.»

حكم دارالسلام: صحيح