بلوغ المرام
كتاب البيوع
خرید و فروخت کے مسائل
1. باب شروطه وما نهي عنه منه
بیع کی شرائط اور بیع ممنوعہ کی اقسام
حدیث نمبر: 687
وعن أبي سعيد الخدري رضي الله تعالى عنه، أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم نهى عن شراء ما في بطون الأنعام حتى تضع، وعن بيع ما في ضروعها، وعن شراء العبد وهو آبق، وعن شراء المغانم حتى تقسم، وعن شراء الصدقات حتى تقبض، وعن ضربة الغائص. رواه ابن ماجه والبزار والدارقطني بإسناد ضعيف.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے چوپایوں کے پیٹ میں (پرورش پانے والے) بچے کو اس کی پیدائش سے پہلے خریدنے سے اور تھنوں میں (جمع شدہ) دودھ کو دوہنے سے پہلے فروخت کرنے سے اور بھاگے ہوئے غلام کو خریدنے سے اور اموال غنیمت کو ان کی تقسیم سے پہلے خریدنے سے اور غوطہ لگانے والے کو اس کے ایک غوطہ کا معاوضہ لینے سے منع فرمایا ہے۔ اسے ابن ماجہ، بزار اور دارقطنی نے ضعیف سند سے روایت کیا ہے۔
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه، التجارات، باب النهي عن شراء ما في بطون الانعام، حديث:2196، والدارقطني:3 /15، والترمذي، السير، حديث:1563، محمد بن إبراهيم الباهلي مجهول وفي شيخه نظر، ولبعض الحديث شواهد عند ابن أبي شيبة:12 /435_437 وغيره.»
حكم دارالسلام: ضعيف