بلوغ المرام
كتاب البيوع
خرید و فروخت کے مسائل
1. باب شروطه وما نهي عنه منه
بیع کی شرائط اور بیع ممنوعہ کی اقسام
حدیث نمبر: 676
وعنه رضي الله عنه قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم أن يبيع حاضر لباد، ولا تناجشوا، ولا يبيع الرجل على بيع أخيه، ولا يخطب على خطبة أخيه، ولا تسأل المرأة طلاق أختها، لتكفأ ما في إنائها. متفق عليه، ولمسلم:" لا يسوم المسلم على سوم أخيه".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ ” شہری دیہاتی کا سامان بیچے اور خریدنے کا ارادہ نہیں تو بھاؤ مت بڑھاؤ۔ کسی بھائی کے سودے پر دوسرا بھائی سودا نہ کرے اور ایک بھائی کی منگنی پر دوسرا بھائی پیغام نہ دے اور کوئی عورت اپنی دوسری عورت کی طلاق کا تقاضا نہ کرے کہ جو اس کا حصہ ہے خود حاصل کر لے۔“ (بخاری و مسلم) اور صحیح مسلم میں ہے کہ ” کوئی شخص اپنے بھائی کے سودے پر سودا نہ کرے۔“
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، البيوع، باب لا يبيع علي بيع أخيه، حديث:2140، ومسلم، البيوع، باب تحريم بيع الرجل علي بيع أخيه، حديث:1515.»
حكم دارالسلام: صحيح