بلوغ المرام
كتاب البيوع
خرید و فروخت کے مسائل
1. باب شروطه وما نهي عنه منه
بیع کی شرائط اور بیع ممنوعہ کی اقسام
حدیث نمبر: 654
وعن ميمونة زوج النبي صلى الله عليه وآله وسلم أن فأرة وقعت في سمن، فماتت فيه، فسئل النبي صلى الله عليه وآله وسلم عنها، فقال: «ألقوها وما حولها وكلوه» رواه البخاري، وزاد أحمد والنسائي: في سمن جامد.
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا زوجہ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے کہ ایک چوہیا گھی میں گر کر مر گئی۔ اس کے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا۔ (جواب میں) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اسے نکال کر باہر پھینک دو اور اس کے اردگرد کا گھی بھی باہر ڈال دو اور (بقیہ) استعمال کر لو۔“ (بخاری) نسائی اور احمد نے اتنا اضافہ نقل کیا ہے ”منجمد گھی میں۔“
تخریج الحدیث: « أخرجه البخاري، الوضوء باب ما يقع من النجاسات في السمن والماء، حديث:235، وأحمد:6 /335، والنسائي، الفرع والعتيرة، حديث:4263.»
حكم دارالسلام: صحيح