Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

بلوغ المرام
كتاب الصيام
روزے کے مسائل
2. باب صوم التطوع وما نهي عن صومه
نفلی روزے اور جن دنوں میں روزہ رکھنا منع ہے
حدیث نمبر: 557
وعن أبي هريرة رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏لا يحل للمرأة أن تصوم وزوجها شاهد إلا بإذنه» .‏‏‏‏ متفق عليه واللفظ للبخاري زاد أبو داود: «‏‏‏‏غير رمضان»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کسی عورت کے لیے حلال نہیں کہ وہ روزہ رکھے جب کہ اس کا شوہر گھر میں ہو، مگر یہ کہ اس کا شوہر اس کی اجازت دیدے۔ (بخاری و مسلم) یہ الفاظ بخاری کے ہیں۔ اور ابوداؤد نے، سوائے رمضان، کے الفاظ کا اضافہ کیا ہے۔

تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، النكاح، باب صوم المرأة بإذن زوجها تطوعًا، حديث:5192، ومسلم، الزكاة، باب ما أنفق العبدمن مال مولاه، حديث:1026، وأبوداود، الصيام، حديث:2458.»

حكم دارالسلام: صحيح