بلوغ المرام
كتاب الصلاة
نماز کے احکام
17. باب اللباس
لباس کا بیان
حدیث نمبر: 421
وعن عمران بن حصين رضي الله عنهما أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «إن الله يحب إذا أنعم على عبده نعمة أن يرى أثر نعمته عليه» . رواه البيهقي.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اللہ تعالیٰ کو یہ پسند و محبوب ہے کہ جب وہ اپنے کسی بندہ پر انعام فرمائے تو اس نعمت کا اثر اس پر دیکھا جائے۔ “ (بیہقی)
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي:3 /271، وأحمد:4 /431، وللحديث شواهد.»
حكم دارالسلام: صحيح
بلوغ المرام کی حدیث نمبر 421 کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 421
تخریج: «أخرجه البيهقي:3 /271، وأحمد:4 /431، وللحديث شواهد.»
تشریح:
1. اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتوں کا اظہار ہونا چاہیے۔
2. اپنی حیثیت و استطاعت کے مطابق کھانا پینا اور اچھا لباس پہننا تقویٰ کے خلاف نہیں۔
3. بہترین سواری بھی تکبر میں شمار نہیں بشرطیکہ آدمی دوسروں کو حقیر نہ سمجھے۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 421