Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

بلوغ المرام
كتاب الصلاة
نماز کے احکام
7. باب صفة الصلاة
نماز کی صفت کا بیان
حدیث نمبر: 255
وعن ثوبان رضي الله عنه قال: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم إذا انصرف من صلاته استغفر الله ثلاثا وقال:«‏‏‏‏اللهم أنت السلام ومنك السلام تباركت يا ذا الجلال والإكرام» .‏‏‏‏رواه مسلم.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سلام پھیرتے تو تین مرتبہ «‏‏‏‏استغفر الله» ‏‏‏‏ کہتے اور پھر «اللهم أنت السلام ومنك السلام تباركت يا ذا الجلال والإكرام» پڑھتے۔ اے اللہ! میں تجھ سے مغفرت کا طالب ہوں اور اے اللہ! تو سلام ہے (یعنی تو ہی سلامتی والا ہے) اور سلامتی تجھ ہی سے ہے اے بزرگی و برتری کے مالک! تو بڑی برکت والا ہے۔ (مسلم)

تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، المساجد، باب استحباب الذكر بعد الصلاة....، حديث:591.»

حكم دارالسلام: صحيح

بلوغ المرام کی حدیث نمبر 255 کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 255  
تخریج:
«أخرجه مسلم، المساجد، باب استحباب الذكر بعد الصلاة....، حديث:591.»
تشریح:
1. اس حدیث سے نماز کے اذکار کا استحباب ثابت ہوتا ہے۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا استغفار بطور شکر اور تعلیم کے تھا اور اہل ایمان کا استغفار نماز میں کمی بیشی کے ازالے کے لیے ہے‘ نیز یہ استغفار وسواس اور خیالات کے پیدا ہونے کی وجہ سے بھی ہوتا ہے۔
2. بہ تقاضائے بشریت جو کمی و زیادتی اور خیالات کی بنا پر نماز میں نقص واقع ہوگیا‘ہم اس کی مغفرت اور درگزر کی درخواست کرتے ہیں۔
یہی عبدیت کا تقاضا ہے کہ بندہ اپنے معبود سے معافی کا طلب گار رہے۔
3.نبی صلی اللہ علیہ وسلم استغفار کس طرح کرتے تھے؟ امام نووی رحمہ اللہ نے اذکار میں بیان کیا ہے کہ امام اوزاعی سے استفسار کیا گیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا استغفار کون سا تھا؟ تو انھوں نے بتایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم «أَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ ‘ أَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ ‘ أَسْتَغْفِرُاللّٰہَ» پڑھا کرتے تھے۔
4.اس حدیث میں دعا کے جتنے فقرات مذکور ہیں وہی پڑھنے مسنون ہیں۔
بعض لوگوں نے اس پر صبر نہیں کیا بلکہ اپنی جانب سے اضافہ کر کے کچھ کا کچھ بنا دیا‘ مثلاً: اسی دعا میں اس طرح اضافہ کر دیا: اَللّٰھُمَّ! أَنْتَ السَّلَامُ وَ مِنْکَ السَّلَامُ وَ إِلَـیْکَ یَرْجِعُ السَّلَامُ حَیِّنَا رَبَّنَا بِالسَّلَامِ تَبَارَکْتَ یَا ذَا الْجَلَالِ وَاْلإِکْرَامِ وغیرہ۔
5.حدیث میں یہ اضافہ کہیں بھی منقول نہیں بلکہ یہ اپنی طرف سے ریشم میں ٹاٹ کا پیوند کا مصداق ہے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 255