مختصر صحيح مسلم
تفسیر قرآن مجید
اللہ تعالیٰ کے فرمان ((وما کان اﷲ لیعذّبھم ....)) کے متعلق (تفسیر سورۃ الانفال)۔
حدیث نمبر: 2141
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ابوجہل لعین نے کہا کہ ”اے اللہ! اگر یہ قرآن سچ ہے اور تیری طرف سے ہے، تو ہم پر آسمان سے پتھر برسا، یا دکھ کا عذاب بھیج“ اس وقت یہ آیت اتری کہ ”اللہ تعالیٰ ان کو عذاب کرنے والا نہیں ہے جب تک (اے نبی) تو ان میں موجود ہے اور اللہ تعالیٰ ان کو عذاب کرنے والا نہیں ہے جب تک وہ استغفار کرتے ہیں۔ اور کیا ہوا جو اللہ عذاب نہ کرے ان کو حالانکہ وہ مسجدالحرام میں آنے سے روکتے ہیں ........“ آخر تک۔