Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح مسلم
تفسیر قرآن مجید
اللہ تعالیٰ کے فرمان ((ولا تقولوا ....)) کے متعلق (تفسیر سورۃ النساء)۔
حدیث نمبر: 2133
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ مسلمانوں کے کچھ لوگوں نے ایک شخص کو تھوڑی بکریوں میں دیکھا۔ وہ بولا کہ السلام علیکم۔ مسلمانوں نے اس کو پکڑا اور قتل کر کے وہ بکریاں لے لیں۔ تب یہ آیت اتری کہ مت کہو اس کو جو تمہیں سلام کرے کہ تو مسلمان نہیں ہے (بلکہ اپنی جان بچانے کے لئے سلام کرتا ہے) سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اس آیت میں ((سلام)) پڑھا ہے اور بعض نے ((سلم)) پڑھا ہے (تو معنی یہ ہوں گے جو تم سے صلح سے پیش آئے)۔