مختصر صحيح مسلم
تفسیر قرآن مجید
اللہ تعالیٰ کے فرمان ((ومن یقتل ممنًا ....)) کے متعلق (تفسیر سورۃ النساء)۔
حدیث نمبر: 2132
سیدنا سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا کہ جو کوئی مومن کو جان بوجھ کر قتل کرے، اس کی توبہ ہو سکتی ہے؟ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ نہیں۔ میں نے ان کو یہ آیت سنائی جو سورۃ الفرقان میں ہے کہ ((و للّذین لا یدعون ....)) آخر تک جس کے بعد یہ ہے کہ ((لاّ من تاب ....)) (کیونکہ اس سے یہ نکلتا ہے کہ ناحق خون کے بعد توبہ کر سکتا ہے)“ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ یہ آیت مکی ہے اور اس کو اس آیت نے منسوخ کر دیا ہے جو مدینہ میں اتری کہ ”جو کوئی مومن کو عمداً قتل کرے اس کا بدلہ جہنم ہے اور وہ ہمیشہ اس میں رہے گا“۔