مختصر صحيح مسلم
فتنوں کا بیان
مردوں کو زیادہ نقصان دینے والا فتنہ عورتیں ہیں۔
حدیث نمبر: 2067
سیدنا اسامہ بن زید بن حارثہ اور سیدنا سعید بن زید بن عمرو بن نفیل رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ اسے روایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے اپنے بعد مردوں کو نقصان پہنچانے والا عورتوں سے زیادہ کوئی فتنہ نہیں چھوڑا (یہ اکثر خلاف شرع کام کراتی ہیں اور جو مرد زن مرید ہوتے ہیں ان کو مجبور کر دیتی ہیں)۔