Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح مسلم
جہنم کے متعلق
اہل دوزخ میں سے ہلکے سے ہلکا عذاب جس کو ہو گا۔
حدیث نمبر: 1978
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سب سے ہلکا عذاب اس کو ہو گا (جس سے) جو دو جوتیاں اور دو تسمے آگ کے پہنے ہو گا اس کا بھیجا اس طرح ابلے گا جس طرح ہنڈیا ابلتی ہے۔ وہ سمجھے گا کہ اس سے زیادہ سخت عذاب کسی کو نہیں ہوا حالانکہ اس کو سب سے ہلکا عذاب ہو گا۔