مختصر صحيح مسلم
جہنم کے متعلق
گرمی جہنم کی شدت کے بیان میں۔
حدیث نمبر: 1976
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ تمہاری آگ جس کو آدمی روشن کرتا ہے، جہنم کی آگ کے ستر حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔ لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! اللہ کی قسم! یہی آگ (جلانے کو) کافی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ تو اس سے انہتر حصے زیادہ گرم ہے اور ہر حصہ میں اتنی ہی گرمی ہے۔