Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح مسلم
جنت کے متعلق
جنت میں جانے والے پہلے گروہ کا بیان۔
حدیث نمبر: 1956
محمد (ابن سیرین) کہتے ہیں کہ لوگوں نے فخر کیا یا ذکر کیا کہ جنت میں مرد زیادہ ہوں گے یا عورتیں زیادہ ہوں گی؟ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ کیا ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں فرمایا کہ البتہ پہلا گروہ جو جنت میں جائے گا وہ چودھویں رات کے چاند کی طرح ہو گا اور جو گروہ اس کے بعد جائے گا وہ آسمان کے بڑے چمکدار تارے (ستارے) کی طرح ہو گا؟ ان میں سے ہر مرد کے لئے دو بیویاں ہوں گی جن کی پنڈلیوں کا گودا گوشت کے پرے نظر آئے گا اور جنت میں کوئی غیر شادی شدہ نہ ہو گا۔