Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح مسلم
تعوذ وغیرہ کے بارے میں
چھینکنے والے کو جواب دینا، جب وہ ((الحمدللہ)) کہے۔
حدیث نمبر: 1915
ایاس بن سلمہ سے روایت ہے کہ ان کے والد (سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ) نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک آدمی کو چھینک آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ((یرحمک اللہ))۔ پھر اسے (دوبارہ) چھینک آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو زکام ہو گیا ہے۔ (یعنی اگر کسی کو زکام سے چھینکیں آ رہی ہوں تو اس کو کہاں تک ((یرحمک اللہ)) کہیں گے)۔