Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح مسلم
تعوذ وغیرہ کے بارے میں
چھینکنے والے کو جواب دینا، جب وہ ((الحمدللہ)) کہے۔
حدیث نمبر: 1914
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے دو آدمیوں کو چھینک آئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک کو جواب دیا اور دوسرے کو جواب نہ دیا۔ جس کو جواب نہ دیا تھا، اس نے کہا کہ اس کو چھینک آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا، لیکن مجھے چھینک آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب نہ دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس نے (یعنی جس کا جواب دیا) الحمدللہ کہا تھا اور تو نے الحمدللہ نہ کہا (اس لئے جواب نہ دیا)۔