مختصر صحيح مسلم
ذکر کے بیان میں
((سبحان اللہ وبحمدہ)) (کا وظیفہ) اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہے۔
حدیث نمبر: 1907
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تجھے وہ کلام نہ بتلاؤں جو اللہ کو بہت پسند ہے؟ میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! مجھے وہ کلام بتائیے جو اللہ کو بہت پسند ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ کلام ((”سبحان اللہ وبحمدہ“)) ہے۔