Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح مسلم
ذکر کے بیان میں
لا الٰہ الا اللہ، الحمدللہ اور اللہ اکبر کے بارے میں۔
حدیث نمبر: 1906
موسیٰ جہنی، مصعب بن سعد سے روایت کرتے ہیں اور وہ اپنے والد سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے کہ انہوں نے کہا کہ ایک دیہاتی آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا کہ مجھے کوئی ایسا کلام بتائیے جسے میں کہا کروں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ کہا کر کہ لا الٰہ الا اللہ ........ آخر دعا تک تو وہ دیہاتی بولا کہ ان کلموں میں تو میرے مالک کی تعریف ہے، میرے لئے بتائیے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کہا کر کہ اللھم اغفرلی ........ آخر تک۔ (راوی حدیث) موسیٰ نے کہا کہ لفظ عافنی کا مجھے خیال آتا ہے لیکن یاد نہیں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے یا نہیں۔