مختصر صحيح مسلم
نیکی اور سلوک کے مسائل
آدمی کے لئے یہ بات مکروہ ہے کہ وہ لعنت کرنے والا ہو۔
حدیث نمبر: 1821
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ جو لوگ لعنت کرتے ہیں، وہ قیامت کے دن کسی کی شفاعت نہ کریں گے اور نہ گواہ ہوں گے۔