Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح مسلم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل
ایسا کبھی نہیں ہوا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ سوال کیا گیا ہو کہ آپ نے فرمایا ہو کہ نہیں۔
حدیث نمبر: 1587
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دونوں پہاڑوں کے بیچ کی بکریاں مانگیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو دے دیں۔ وہ اپنی قوم کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ اے لوگو! مسلمان ہو جاؤ اللہ کی قسم محمد صلی اللہ علیہ وسلم تحفہ دیتے ہیں کہ محتاجی کا ڈر بھی نہیں کرتے۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ایک شخص محض دنیا کے لئے مسلمان ہوتا تھا، پھر وہ ایسا مسلمان ہو جاتا یہاں تک کہ اسلام اس کے نزدیک ساری دنیا سے زیادہ محبوب ہو جاتا۔ (پہلے تو لالچ میں مسلمان ہوا تھا مگر بعد میں مخلص ہو گیا)۔