Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح مسلم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل
زہر اور زہر ملی بکری (کا گوشت) کھانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1542
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک یہودیہ عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس زہر ملا کر بکری کا گوشت لائی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے کھایا۔ پھر وہ عورت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لائی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ یہ تو نے کیا کیا؟ وہ بولی کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مار ڈالنا چاہتی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ تجھے اتنی طاقت دینے والا نہیں (کہ تو اس کے پیغمبر کو ہلاک کر سکے)۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! ہم اس کو قتل نہ کر دیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نہیں (یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اس پر رحم تھا اور اس سے یہ بھی نکلتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پیغمبر برحق تھے ورنہ اگر بادشاہ ہوتے تو اس عورت کو قتل کراتے) راوی نے کہا کہ میں ہمیشہ اس زہر کا اثر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حلق کے کوے میں پاتا رہا۔