مختصر صحيح مسلم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل
چاند کا ٹوٹ کر دو ٹکڑے ہو جانا۔
حدیث نمبر: 1538
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ منیٰ میں تھے کہ چاند پھٹ کر دو ٹکڑے ہو گیا۔ ایک ٹکڑا تو پہاڑ کے اس طرف رہا اور ایک اس طرف چلا گیا۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ گواہ رہو۔