مختصر صحيح مسلم
دم جھاڑ کے مسائل
آدمی کا اپنے گھر والوں کو دم کرنا، جبکہ وہ بیمار ہوں۔
حدیث نمبر: 1461
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دم پڑھا کرتے کہ ”اے مالک! تو اس بیماری کو دور کر دے۔ شفاء تیرے ہی ہاتھ میں ہے، اسے تیرے سوا کوئی کھولنے والا نہیں ہے“۔