Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح مسلم
دم جھاڑ کے مسائل
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جبرائیل علیہ السلام کا دم کرنا۔
حدیث نمبر: 1444
عبدالعزیز بن صہیب، ابونضرہ سے روایت کرتے ہیں اور وہ سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے کہ جبرائیل علیہ السلام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہنے لگے کہ اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! تم بیمار ہو گئے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہاں۔ سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کے نام سے تم پر دم کرتا ہوں ہر اس چیز سے جو تمہیں ستائے اور ہر جان کی برائی سے یا حاسد کی نگاہ سے، اللہ تمہیں شفاء دے اللہ کے نام سے میں تم پر دم کرتا ہوں۔