مختصر صحيح مسلم
آداب کا بیان
آدمی کو غیر محرم عورت کے ساتھ رات گذارنے کی ممانعت۔
حدیث نمبر: 1438
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خبردار رہو کہ کوئی مرد کسی شادی شدہ عورت کے پاس رات کو نہ رہے مگر یہ کہ اس عورت کا خاوند ہو یا اس کا محرم ہو۔