مختصر صحيح مسلم
لباس اورزیب و زینت کے بیان میں
عورت کو بالوں کے ساتھ مصنوعی بال لگانے کی ممانعت۔
حدیث نمبر: 1383
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک عورت آئی اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ! میری بیٹی دلہن بنی ہے اور خسرہ کی بیماری سے اس کے بال گر گئے ہیں، تو کیا میں اس کے بالوں میں جوڑ لگا دوں؟ (یعنی مصنوعی بال وغیرہ جو بازار میں ملتے ہیں) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے (بالوں میں) جوڑ لگانے اور لگوانے والی پر لعنت کی ہے۔