Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح مسلم
لباس اورزیب و زینت کے بیان میں
سر کا کچھ حصہ مونڈنے اور کچھ چھوڑ دینے کی ممانعت۔
حدیث نمبر: 1382
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قزع سے منع کیا۔ راوی نے کہا کہ میں نے نافع سے پوچھا کہ قزع کیا ہے۔ تو انہوں نے کہا کہ بچے کے سر کا کچھ حصہ مونڈنا اور کچھ چھوڑ دینا۔