Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح مسلم
لباس اورزیب و زینت کے بیان میں
وہ پردہ مکروہ ہے جس پر تصویریں ہوں، نیز اس (پردے) کو کاٹ کر تکیہ بنانے کے متعلق۔
حدیث نمبر: 1367
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سفر سے تشریف لائے اور میں نے اپنے دروازے پر ایک قالین لٹکایا تھا، جس پر گھوڑوں کی تصویریں بنی تھیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے میں نے اسے اتار دیا۔