مختصر صحيح مسلم
لباس اورزیب و زینت کے بیان میں
موٹے کپڑے کا تہبند اور ملبد کپڑے پہننے کے متعلق۔
حدیث نمبر: 1351
سیدنا ابوبردہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا، انہوں نے ایک موٹا تہبند نکالا جو یمن میں بنتا ہے اور ایک کمبل جس کو ملبدہ کہتے ہیں، پھر اللہ تعالیٰ کی قسم کھائی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ان دونوں کپڑوں میں ہوئی۔