مختصر صحيح مسلم
( پانی ، شراب وغیرہ ) پینے کے مسائل
شراب، کھجور اور انگور سے بھی بنتی ہے۔
حدیث نمبر: 1267
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ شراب ان دو درختوں سے ہوتی ہے، ایک کھجور اور دوسرے انگور کے درخت سے۔