مختصر صحيح مسلم
قربانی کے مسائل
”فرع“ اور ”عتیرہ“ کے بیان میں۔
حدیث نمبر: 1260
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہ فرع جائز ہے اور نہ عتیرہ (جائز ہے)۔ ابن رافع نے اپنی روایت میں اتنا زیادہ کیا ہے کہ فرع اونٹنی کا پہلا بچہ ہے جس کو مشرک ذبح کیا کرتے تھے۔