Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح مسلم
سیر و سیاحت اور لشکر کشی
غازیوں کے ساتھ عورتوں کے جانے میں کوئی حرج نہیں۔
حدیث نمبر: 1130
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ (ان کی والدہ) ام سلیم رضی اللہ عنہا نے حنین کے دن ایک خنجر لیا، وہ ان کے پاس تھا کہ سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے دیکھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! سے عرض کیا کہ یہ ام سلیم ہے اور ان کے پاس ایک خنجر ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ام سلیم سے) پوچھا کہ یہ خنجر کیسا ہے؟ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے کہا کہ یا رسول اللہ! اگر کوئی مشرک میرے قریب آیا تو میں اس خنجر سے اس کا پیٹ پھاڑ ڈالوں گی۔ یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہنسے۔ پھر ام سلیم رضی اللہ عنہا نے کہا کہ یا رسول اللہ! ہمارے سوا طلقاء (یعنی اہل مکہ) کو مار ڈالئے، انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے شکست پائی (اس وجہ سے مسلمان ہو گئے اور دل سے مسلمان نہیں ہوئے) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے ام سلیم! (کافروں کے شر کو) اللہ تعالیٰ بہت بہترین انداز سے کافی ہو گیا (اب تیرے خنجر باندھنے کی ضرورت نہیں)۔