مختصر صحيح مسلم
مہمان نوازی کے مسائل
مہمانی دینے کا حکم۔
حدیث نمبر: 1065
سیدنا ابوشریح خزاعی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مہمانی تین دن تک ہے اور مہمان نوازی میں تکلف ایک دن ایک رات تک چاہئے اور کسی مسلمان کو درست نہیں کہ اپنے بھائی کے پاس ٹھہرا رہے، یہاں تک کہ اس کو گناہ میں ڈالے۔ صحابہ نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! اس کو کس طرح گناہ میں ڈالے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کے پاس ٹھہرا رہے اور اس کے پاس کھلانے کے لئے کچھ نہ ہو۔