مختصر صحيح مسلم
فیصلے اور گواہی کے بیان میں
مدعی علیہ پر قسم کے ساتھ فیصلہ۔
حدیث نمبر: 1053
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر لوگوں کو وہ کچھ دلا دیا جائے جس کا وہ دعویٰ کریں، تو بعض دوسروں کی جان اور مال لے لیں گے۔ لیکن مدعی علیہ کو قسم کھانا چاہئے۔