مختصر صحيح مسلم
قسم کے مسائل
باپ (دادا) کی قسم اٹھانے کی ممانعت۔
حدیث نمبر: 1011
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص قسم کھانا چاہے وہ کوئی قسم نہ کھائے سوائے اللہ تعالیٰ کی قسم کے۔ اور قریش اپنے باپ دادا کی قسم کھایا کرتے تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اپنے باپ دادا کی قسم مت کھاؤ۔