مختصر صحيح مسلم
خریدوفروخت کے مسائل
تنگ دست کو مہلت دینے اور معاف کر دینے کے متعلق۔
حدیث نمبر: 963
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نبی اسے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہ ایک شخص فوت ہو گیا، تو وہ جنت میں گیا تو اس سے پوچھا گیا کہ تو کیا عمل کرتا تھا؟ پس اس نے خود یاد کیا یا یاد دلایا گیا تو اس نے کہا کہ میں (دنیا میں) لوگوں کو مال بیچتا تھا تو مفلس کو مہلت دیتا تھا اور سکہ یا نقد میں درگزر کرتا تھا (اس کے نقصان یا عیب سے اور قبول کر لیتا تھا) اس وجہ سے اس کی بخشش ہو گئی۔ سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے بھی یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے۔