مختصر صحيح مسلم
غلاموں کو آزاد کرنے کے مسائل
غلام کا اجر و ثواب جب کہ وہ اپنے سردار سے خیرخواہی کرے اور اللہ کی عبادت بھی اچھی طرح بجا لائے۔
حدیث نمبر: 906
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک غلام جب اپنے مالک کی خیرخواہی کرے اور اللہ تعالیٰ کی عبادت بھی اچھی طرح کرے، تو اس کو دوہرا یا دو گنا ثواب ہو گا (بہ نسبت آزاد شخص کے)۔