مختصر صحيح مسلم
اپنے اور اہل+و+عیال کے اخراجات
غلاموں کے خرچہ کے متعلق اور جو ان کے خرچہ کو روکتا ہے۔
حدیث نمبر: 884
خیثمہ کہتے ہیں کہ ہم سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ ان کا داروغہ آیا، تو انہوں نے پوچھا کہ تم نے غلاموں کو خرچ دیدیا؟ اس نے کہا نہیں تو انہوں نے کہا کہ جاؤ اور ان کا خرچ دیدو اس لئے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ آدمی کو اتنا ہی گناہ کافی ہے کہ جس کا خرچ اس کے ذمہ ہو، اس کا خرچ روک دے۔