مختصر صحيح مسلم
لعان کے مسائل
اس آدمی کے متعلق جو اپنی عورت کے پاس غیر مرد کو پائے۔
حدیث نمبر: 869
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک مرد نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں لعان کیا تو پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں کے درمیان جدائی کر دی اور بچے کا نسب ماں سے لگا دیا۔