مختصر صحيح مسلم
حج کے مسائل
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے عمرے کئے؟
حدیث نمبر: 760
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہیں سیدنا معاویہ بن سفیان رضی اللہ عنہ نے خبر دی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے مروہ (پہاڑی) پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال تیر کی بھال سے کترے۔ (یا یہ کہا کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مروہ پر دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تیر کی بھال سے بال کتروا رہے ہیں)۔