Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح مسلم
حج کے مسائل
یوم النفر (بارھویں ذوالحجہ) کو وادی محصب میں اترنا اور اس میں نماز ادا کرنا۔
حدیث نمبر: 749
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم منیٰ میں تھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا: کل ہم خیف بنی کنانہ میں اترنے والے ہیں، جہاں کافروں نے کفر پر قسم کھائی تھی۔ اور یہ کہ قریش اور بنی کنانہ نے قسم کھائی کہ بنی ہاشم اور بنی عبدالمطلب سے (یعنی ان کے قبیلوں سے) اس وقت تک نکاح نہ کریں گے، نہ خریدوفروخت کریں جب تک یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے سپرد نہ کر دیں اور مراد خیف بنی کنانہ سے محصب ہے۔