مختصر صحيح مسلم
حج کے مسائل
حائضہ اور نفاس والی کے احرام کا بیان۔
حدیث نمبر: 650
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ اسماء بنت عمیس کو محمد بن ابی بکر کے پیدا ہونے کا نفاس ذوالحلیفہ کے سفر میں شروع ہو گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو حکم کیا کہ ان سے کہیں کہ نہائیں اور لبیک پکاریں۔