مختصر صحيح مسلم
حج کے مسائل
بچے کا حج اور اس کا اجر اسے حج کرانے والے کے لئے ہے۔
حدیث نمبر: 648
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اونٹوں پر سوار کچھ لوگ (مقام) روحاء میں ملے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا کہ تم کون لوگ ہو؟ انہوں نے کہا کہ مسلمان۔ تب ان لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ آپ کون ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں اللہ تعالیٰ کا رسول ہوں۔ پھر ایک عورت نے ایک بچے کو ہاتھوں سے بلند کیا اور عرض کیا کہ کیا اس کا حج صحیح ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں صحیح ہے اور اس کا ثواب تم کو ہے (یعنی ماں باپ کو)۔